بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کی سنت صفوں سے پیچھے پڑھنے کا حکم


سوال

نمازِ فجر کی جماعت ہو رہی ہو تو پیچھے سنت ادا کرنا کیسا ہے؟

جواب

اگرسنتوں کی ادائیگی کے بعد امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں شامل ہونے کی امید ہو تو نماز کی صفوں سے پیچھے ستون کی آڑ میں یا صحنِ مسجد میں سنتیں ادا کرنی چاہییں، جس جگہ جماعت سے نماز ادا کی جارہی ہو اس کے ساتھ متصل کھڑے ہو کر سنت ادا کرنا درست نہیں، اسی طرح اگر سنتوں کی ادائیگی کی وجہ سے مکمل جماعت نکلنے کا اندیشہ ہو تو بھی سنتوں کی ادائیگی درست نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں