بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر اور عصر کی نماز سے پہلے تحیۃ المسجد اور تحیۃ الوضو ادا کرنا


سوال

کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام ’’تحیۃالمسجد‘‘  اور  ’’تحیۃالوضو‘‘ کے بارے میں کہ فجر کی نماز اور عصر کی نماز سے پہلے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ صبح صادق کے بعد فجر کی سنتوں کے علاوہ دیگر نوافل ادا کرنے کی شرعاً اجازت نہیں، لہذا فجر کی نماز سے پہلے تحیۃ المسجد یا تحیۃ الوضو ادا کرنے کی اجازت نہیں۔  البتہ عصر  کی فرض نماز ادا کرنے سے پہلے مذکورہ دونوں نوافل ادا کر سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200303

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں