بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کے بعد منی کا قطرہ نکل جانے کی صورت میں دوبارہ غسل کرنے کا حکم


سوال

اگر غسل کے بعد منی کا قطرہ محسوس ہو تو کیا حکم ہے؟

جواب

اگر غسل کرنے سے پہلے سو جائے یا پیشاب کر لے پھر غسل کیا اور منی کا قطرہ نکل آیا تو ایسی صورت میں  دوبارہ غسل کرنا لازم نہ ہو گا، اسی طرح اگرغسل فرض ہونے کے فوراً بعد غسل کرلیا، اس کے بعد چالیس قدم سے زیادہ چلا، یا پیشاب کیا، یا سوگیا،(تب تک قطرہ نہیں آیا) پھر اس کے بعد قطرہ آیا تواس صورت میں بھی دوبارہ غسل کرنا لازم نہ ہو گا اور اگر صحبت سے فارغ ہو کر فوراً غسل کر لیا، نہ سویا، نہ پیشاب کیا ، نہ چالیس قدم یا اس سے زیادہ چلت پھرت کی، تو اب منی کا قطرہ نکلنے کی صورت مٰیں دوبارہ غسل کرنا لازم ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200544

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں