بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل خانہ میں وضو کرتے وقت دعائیں پڑھنا


سوال

آج کل گھروں میں اٹیچڈ باتھ بناۓ جاتے ہیں جس میں باتھ روم اور واش روم ساتھ ہوتے ہیں، اور بیسن بھی وہیں لگا ہوتا ہے تو ایسے باتھ روم میں وضو کرتے وقت وضو کی جو دعائیں ہیں وہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں?

جواب

 مشترکہ غسل خانہ اوربیت الخلاء جہاں غسل اور قضائے حاجت کی جگہ کے درمیان کوئی حائل نہیں ہوتاہے، اس قسم کے غسل خانوں میں وضوکرنا تو درست ہے، البتہ وضو  کے دوران جودعائیں  پڑھی جاتی ہےوہ دعائیں اس جگہ نہ پڑھی جائیں۔ تاہم زبان سے پڑھنے کے بجائے اگر کوئی شخص دل دل میں پڑھ لے تو درست ہے۔فتاوی شامی میں ہے :

" (قوله: إلا حال انكشاف الخ ) الظاهر أن المراد أنه يسمى قبل رفع ثيابه إن كان في غير المكان المعد لقضاء الحاجة، وإلا فقبل دخوله فلو نسي فيها سمي بقلبه ولا يحرك لسانه تعظيماً لاسم الله تعالى". (1/109)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200120

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں