کیا عورتوں کا اپنے محرم کے ساتھ تبلیغ میں جانا ٹھیک ہے؟
تبلیغی جماعت سے وابستہ حضرات مستورات کی تبلیغی جماعت فائدہ مند اور شرعی تقاضوں کے مطابق قرار دیتے ہیں،اہلِ فتوی میں بھی بعض حضرات کی یہی رائے ہے، مگر دیگر اہلِ فتوٰی بالخصوص ہمارے دار الافتاء (جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن) کی رائے میں مستورات کی تبلیغی جماعتیں نکالنا شرعی و فقہی اعتبار سے درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200122
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن