بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 محرم 1448ھ 26 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے پالر چلانا


سوال

کیا عورت پالر چلا سکتی ہے ؟

جواب

اگر  بیوٹی پارلرمیں شرعی شرائط کالحاظ رکھاجاتاہو مثلاً: وہاں کاماحول غیر شرعی نہ ہو، مردوں سے بالکل اختلاط نہ ہو، پارلر صرف عورتوں کی زیب وزینت کے لیے مختص ہو،کسی ناجائز امرکا ارتکاب نہ ہوجیسے: عورتوں کے سر کے بالوں کا کاٹنا،غیر شرعی بھنویں بنوانا دوسروں سے ویکس کرانا وغیرہ۔ تو ان شرائط کے ساتھ بیوٹی پارلرکی اجازت ہوگی ۔اس مسئلہ کی مزید تفصیل کے لیے فتاوی بینات جلد چہارم ، ص:403 تا 407 ،طبع مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن ملاحظہ فرمائیں۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144012200483

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں