بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت قضا روزے میں شوال کے روزوں کی نیت کرے تو کیا حکم ہوگا؟


سوال

جو عورت اپنے قضا  روزے میں ماہ شوال المکرم کے نفلی روزے  کی نیت کرے تو کیا ایک ساتھ دونوں صحیح ہوں گے اور ثواب ملےگا؟

جواب

واضح رہے کہ قضا  روزوں اور نفلی روزوں کی الگ الگ مستقل حیثیت ہے، ایک ہی روزے میں دونوں روزوں کی نیت کرنا درست نہیں، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ خاتون شوال المکرم میں قضا  روزوں کی نیت کے ساتھ ساتھ نفلی روزوں کی بھی نیت کرتی ہے تو  قضا روزہ ادا ہوگا، نفل روزہ ادا نہیں ہوگا۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"وإذا نوى قضاء بعض رمضان، والتطوع يقع عن رمضان في قول أبي يوسف رحمه الله تعالى، وهو رواية أبي حنيفة –رحمه الله تعالى- كذا في الذخيرة". (الفتاوى الهندية، كتاب الصوم، الباب الأول 1/197، ط: رشيديه) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144012200935

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں