بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’عنایہ‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم


سوال

"عنایہ " ۔ ۔"انایہ"  ان دونوں ناموں میں سے اچھا نام کون سا ہے؟ اور دونوں کے معانی بھی بتا دیں !

جواب

"عنایہ" عربی زبان کا لفظ ہے، اور عربی لغت میں  سے یہ لفظ ’’ع‘‘ کے ساتھ  "عنایہ"  ہی ملتا ہے، ’’الف‘‘ کے ساتھ ’انایہ‘ لغت میں مذکور نہیں، "عنایہ " کے  متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ اس لیے مذکورہ دونوں ناموں میں سے "عنایہ"  نام رکھنا ہی بہتر ہے،  بصورتِ دیگر ازواجِ مطہرات و صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201098

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں