’’علیشا‘‘ نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟ نیز معنی کیا ہے?
بظاہر یہ دو الفاظ "علی" اور "شاہ" کا مرکب ہے۔ لفظ ’’علی‘‘ حضرت علیؓ کا نام ہے اور لفظ ’’شاہ‘‘ سیدوں کے نام کا مخصوص لفظ ہے جو تعظیم کے لیے بولا جاتا ہے۔ علیشاہ نام رکھنا درست ہے۔ تاہم ’’علیشاہ‘‘ کسی لڑکی کا نام رکھنے کے لیے کوئی اصل نہ مل سکی۔ اس لیے لڑکی کا نام رکھنا ہو تو اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے ناموں میں سے یا کوئی اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201563
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن