بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عریشہ کا معنی کیا ہے اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟


سوال

''عریشہ''  نام کامطلب کیا ہے؟ اور یہ نام رکھنا ٹھیک ہے ؟

جواب

''عریشہ'' کے معنی ''کجاوے'' کے آتے ہیں۔'' عَرِيشَة : (معجم الغني) جمع: عَرَائِشُ. -حَمَلُوهَا وَسَطَ العَرِيشَةِ : الْهَوْدَج''.

اس کے حروف اصلیہ '' ع ر ش'' ہیں، اسی سے ''عرش'' بھی ہے، جس کے مختلف نسبتوں کے لحاظ سے معانی بدلتے رہتے ہیں۔ بہرحال مذکورہ نام نہ رکھا جائے، صحابیات رضی اللہ عنہن یا امت کی گزری ہوئی نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201607

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں