بیٹی کے لیے ”عدن فاطمہ“ نام کیسا ہے؟ اس کے کیا معنی ہیں ؟
"عدن" کا معنیٰ ہے ٹھہرنا، کسی جگہ وقت گزارنا، ”عدن فاطمہ“ نام سے بہتر یہ ہے کہ صرف ”فاطمہ“ نام پر رکھ لیں، یا کسی اور صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھ لیجیے، مثلاً: عائشہ، کلثوم، رقیہ، حبیبہ، حفصہ، جویریہ، مریم، عفیفہ وغیرہ ۔
تاج العروس من جواهر القاموس (35/ 381):
" ( عدن ( عَدَنَ بالبَلَدِ يَعْدِنُ ويَعْدُنُ ) ، مِن حَدَّيْ ضَرَبَ ونَصَرَ ، ( عَدْناً وعُدُوناً : أَقَامَ".
النهاية في غريب الأثر (3/ 420، بترقيم الشاملة آليا):
" والعَدْن : الإقامة . والمَعْدِن : مَرْكز كُلِّ شيء". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201821
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن