بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عافیہ کے ہم وزن نام


سوال

میری بیٹی کا نام عافیہ ہے اور الله تعالٰی نے مجھے ایک اور بیٹی عطا فرمائی ہے جس سے میں بہت خوش ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ کوئی ایسا نام بتائیں جو "عافیہ" کے ہم وزن ہو اور معنی کے اعتبار سے بھی ملتا جلتا ہو۔ 

جواب

"عافیہ"  کے ہم معنی (قریب المعنیٰ) و ہم وزن نام "سالمہ"، "شافیہ "ہیں، جب کہ ہم وزن عمدہ ناموں میں سے ایک نام "عائشہ"، "ماریہ " اور  "عاتکہ" ہے، جو بالترتیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ  و آلہ وسلم کی زوجہ  مطہرہ، آپ ﷺ کی باندی جن سے آپ ﷺ کے بیٹے ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، اور آپ ﷺ کی پھوپھی کے  نام ہیں، ان کی مناسبت سے عاتکہ، عائشہ، یا ماریہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔

دیگر ہم وزن نام درج ذیل ہیں:

ہانیہ، ہادیہ، شافعہ، عائذہ، عاصمہ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200047

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں