میری بیوی کو 3 دن کی ماہواری ہوئی ہے، کیا وہ چوتھے دن سے روزہ رکھ سکتی ہے یا ایک ہفتے تک انتظار کرے؟
اگر آپ کی اہلیہ کے ایام کی عادت تین دن کی ہے تو تین دن بعد روزہ رکھ سکتی ہے اور اگر عادت تین دن سے زیادہ ایام کی ہے تو وہ انتظار کر لے، اگر دوبارہ خون آ جائے تو بیچ کے ایام بھی ایامِ ماہواری میں شمار ہوں گے اور اگر تین دن کے بعد دوبارہ خون نہ آیا تو صرف تین دن ایام ماہواری کے ہوئے، باقی ایام پاکی کے شمار ہوں گے، ان ایام کے روزے رکھنے ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200648
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن