ذیل میں سے کن چیزوں پر زکاۃ واجب ہے :
1۔ ذاتی استعمال کی کار
2۔ ذاتی رہائش کا ملکیتی گھر
3۔ گھر کا فرنیچر اور دیگر سامان
4۔ڈاکٹر کے مریض کے آپریشن کےلیے استعمال ہونے والے اوزار (روزی کمانے میں استعمال ہونے والے اوزار)؟
زکاۃ ان چیزوں پر واجب ہوتی جو ضروریاتِ اصلیہ سے زائد ہوں،اور ذاتی استعمال کی گاڑی ، ذاتی رہائش کا ملکیتی گھر، گھر کا فرنیچراور دیگر سامان اور ڈاکٹر کے زیرِاستعمال آپریشن میں استعمال ہونے والے اوزار ضروریات اصلیہ میں داخل ہیں، لہذا ان پر زکاۃ واجب نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200180
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن