ایک شخص نے کہا کہ اپنی بیوی کو طلاق دو، وگرنہ میں تھانے بھجوا دوں گا۔ اگر وہ ایسا کرلے تو طلاق ہوگی یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص نے محض زبانی دھمکی پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی تو طلاق ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200581
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن