ایک شخص کی بیوی کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دی ہے, مگر وہ شخص اس سے یک سر انکار کر رہا ہے اور طلاق بھی تین ہیں تو کیا یہ عورت اگر اپنے دعویٰ میں درحقیقت سچی ہے دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے یا نہیں?
ایسی عورت کو چاہیے کہ با اثر لوگوں کی مدد حاصل کرکے کسی طرح شوہر سے تحریری طلاق لے یا عدالت سے رجوع کر کے اپنا نکاح فسخ کروائے۔ شوہر کے طلاق کے اقرار یاعدالت سے فسخِ نکاح کے بغیر ایسی عورت کا دوسری جگہ نکاح قضاءً درست نہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200556
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن