بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوگر کے مریض کے لیے روزے کا حکم


سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیانِ عظام بیچ اس مسئلہ کے:

 ایک ضعیف العمر شخص جس کی عمر 75 سال ہے، وہ دل کا مریض بھی ہے شوگر کا مریض بھی ہے بی پی کا مریض بھی ہے،  پچاس سال سے اس کا ایک گردہ بھی نہیں ہے۔ ایسے شخص کے لیے رمضان کے روزوں کا کیا حکم ہے؟ آیا ایسے شخص کے لیے رمضان کے روزے رکھنا ضروری ہے یا یہ اپنے روزوں کا فدیہ دے سکتا ہے؟

جواب

اگر مرض دائمی ہو جس میں روزہ رکھنے کی بالکل استطاعت نہ ہو (یعنی سردی کے ایام میں روزہ رکھنے کی بھی طاقت نہ ہو) اور ماہر ڈاکٹر  کی رائے ہو کہ اب تادمِ حیات صحت کی امید نہیں ہے، تو ایسی صورت میں   ہر روزے کے بدلے ایک صدقہ فطر  کی مقدار فقیر کو دے دیا کرے۔ البتہ اگر بعد میں مرض جاتارہا، یا اس میں کمی ہوگئی اور دوبارہ روزہ رکھنے کی قوت پیدا ہوگئی تو جتنے روزے چھوڑے ہوں گے ان کی قضا کرنا ہوگی، اور فدیہ میں دی گئی رقم صدقہ ہوجائے گی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200743

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں