بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لیے روزہ چھوڑنے کا حکم


سوال

کیا شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو روزہ نہ رکھنے کی رخصت حاصل ہے یا نہیں ؟کیا یہ فدیہ دے سکتا ہے؟

جواب

اگر مذکورہ بیماریوں  کی وجہ روزہ رکھنا بہت مشکل ہے  یا بیماری بڑھ جانے یا کسی تکلیف میں مبتلا ہونے کا غالب گمان ہو تو ان مریضوں کے روزہ  نہ رکھنے کی اجازت ہے، لیکن جب تک صحت کی توقع ہو فدیہ دینا کافی نہیں ہوگا، صحت کے بعد قضا لازم ہوگی۔  اور اگر  روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہی اور آئندہ تاحیات صحت یابی کی امید بھی نہیں ہے،  تو ایسی حالت میں زندگی میں روزہ کا فدیہ  دینا درست ہوگا،  تاہم فدیہ ادا کرنے کے بعد  اگر موت سے پہلے  روزہ رکھنے کی طاقت حاصل ہو جائے اور وقت بھی ملے تو  ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہوگا،  فدیہ باطل ہوجائے گا، اور صدقۂ نافلہ کا ثواب ملے گا۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143908201112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں