کیا سید زادی کا نکاح کسی ایسے شخص سے ہوسکتا ہے جو سید نہ ہو ?
سیدہ لڑکی کا نکاح اپنے ولی کی اجازت سے غیر سید مسلمان لڑکے سے جائز ہے۔ اسی طرح اگرعاقلہ وبالغہ سیدہ لڑکی اپنے ولی کی اجازت کےبغیر غیر سید لڑکے سے نکاح کرے تو بھی نکاح منعقد ہوجائےگا، لیکن اگر لڑکا اس لڑکی کا کفو نہ ہو (یعنی قریش کے علاوہ دیگر عرب قبیلہ کا یا عجمی قوم میں سے ہو) اور ولی کو اس پر اعتراض ہو تو اولاد ہونے سے پہلے ولی بذریعہ عدالت اس نکاح کو ختم کروا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200943
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن