بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سیاہ خضاب کا حکم


سوال

آج کل بیس ،پچیس اور تیس سال کی عمر کے نوجوانوں کے بال سفید ہو رہے، کیا نوجوانوں کو کالا خضاب لگانا جائز ہے؟

جواب

خالص کالے رنگ کاخضاب لگاناگناہ ہے، احادیث مبارکہ میں اس کی ممانعت اور سخت وعیدآئی ہے،چناں چہ ابوداودشریف کی روایت میں ہے:''حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہماارشادفرماتے ہیں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:آخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے جوسیاہ خضاب لگائیں گے،جیسے کبوترکاسینہ،ان لوگوں کوجنت کی خوشبوبھی نصیب نہ ہوگی''۔ صرف حالتِ جہاد میں دشمن کو مرعوب رکھنے اور اس کے سامنے جوانی اور طاقت کے اظہار کے لیےفقہاء نے کالا خضاب استعمال کرنے کی  اجازت دی ہے، اس کے علاوہ حالات میں خالص سیاہ خضاب لگانا جائزنہیں ہے۔

لہذا سیاہ رنگ کے خضاب کااستعمال درست نہیں ۔سیاہ رنگ کے علاوہ کسی بھی رنگ (مثلاً سرخ ، یاسیاہی مائل رنگ)کاخضاب لگاسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں