بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سیاہ خضاب لگانا


سوال

میری عمر 35 سال ہے ۔ میری ابھی شادی نہیں ہوی۔ کیا میں اپنی داڑھی کے سفید بالوں کو کالا کرسکتا ہوں؟ یا ڈارک براؤن کر سکتا ہوں؟ کالا کولا نامی کمپنیوں کے کلر لگانا جائز ہے؟

جواب

خالص کالے رنگ کاخضاب لگاناگناہ ہے، احادیث مبارکہ میں اس کی ممانعت اور سخت وعیدآئی ہے،چناں چہ ابوداودشریف کی روایت میں ہے:''حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہماارشادفرماتے ہیں: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:آخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے جوسیاہ خضاب لگائیں گے،جیسے کبوترکاسینہ،ان لوگوں کوجنت کی خوشبوبھی نصیب نہ ہوگی''۔

صرف حالتِ جہاد میں دشمن کو مرعوب رکھنے اور اس کے سامنے جوانی اور طاقت کے اظہار کے لیے کالا خضاب استعمال کرنے کی  اجازت دی گئی ہے ، اس کے علاوہ حالات میں خالص سیاہ خضاب لگانا جائزنہیں ہے۔سیاہ رنگ کے علاوہ کسی بھی رنگ (مثلاً: ڈارک براؤن ،سرخ ، یاسیاہی مائل رنگ)کاخضاب لگاسکتے ہیں۔

کالا کولا کمپنی کا کلر استعمال کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم



فتوی نمبر : 143908200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں