بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیاہ خضاب جائز نہیں


سوال

یہاں پر کویت میں اکثر لوگ ہماری پاکستانی بھائی سفید بالوں میں BLACK ROSE Supreme HAIR COLOR لگاتے ہیں،جو کہ اکثر کمپنیوں کا ہوتا ہے، جو کالا سنہری رنگ کا ہوتا ہے، کیا اسے سفید بالوں میں استعمال کرناجائز ہے؟پلیز مجھے جواب ضرور دیا جائے میں بہت زیادہ ممنون ہوں گا۔

جواب

سفید بالوں میں خالص سیاہ رنگ کا خضاب لگانا جائزنہیں،احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع بھی فرمایاہے اور وعیدیں بھی ارشادفرمائی ہیں۔البتہ ایسارنگ جوسیاہی مائل ہو (لیکن خالص سیاہ نہ ہو) تو اس کا استعمال درست ہے۔آپ نے جس رنگ کاذکرکیاہے اگروہ خالص سیاہ ہے توجائزنہیں، اوراگر خالص سیاہ نہیں بلکہ سیاہی مائل ہے تودرست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں