بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سونا ، نقدی اور مال تجارت پر زکاۃ


سوال

آج کل کتنے سونے پر زکاۃ ادا کرنی پڑتی ہے اور اس کے علاوہ کتنے سامان یا نقدی پر ؟جب کہ آج کل سونے کی قیمت بھی زیادہ ہے۔

جواب

اگر کسی کے پاس صرف سونا ہے، اس کے علاوہ نقدی ، چاندی یا سامان تجارت نہیں تواس پر زکاۃ تب واجب ہوگی جب سونے کی مقدار ساڑھے سات تولہ ہو، ایسی صورت میں ساڑھے سات تولہ سے کم سونے میں زکوۃ واجب نہیں، لیکن اگر اس کے پاس سونے کے ساتھ نقدی، چاندی یا سامان تجارت  بھی ہو تو سونے اور نقدی وغیرہ کی قیمت لگا کر دیکھا جائے گا کہ ان کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کو پہنچتی ہے یا نہیں؟ اگر ان کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کو پہنچ جاتی ہے تو  سال گزرنے پر زکاۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں۔

نقدی یا سامان تجارت کی مالیت اگر ساڑھے باون تولہ چاندی کو پہنچ جائے تب بھی سال مکمل ہونے پر زکاۃ ادا کرنا واجب ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200183

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں