اگرکسی کے پاس دو نصاب ہوں، مثلاً سونے کا نصاب بھی مکمل ہے اور نقدی بھی نصاب تک پہنچی ہوئی ہے تو آیا دونوں نصابوں سے الگ الگ زکاۃ دی جائے گی یا دونوں کو جمع کیا جائے گا اور ایک زکاۃ دی جائے گی؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کو اختیار ہے، اگر وہ نقد رقم کے ذریعے زکاۃ ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کی ملکیت میں جو بھی قابلِ زکاۃ اثاثے ہیں چاہے وہ نقدی ہو یا سونا وغیرہ، سب کی مجموعی مالیت لگاکر اس کا چالیسواں حصہ زکاۃ میں دے دے۔ اگر وہ سونا اور نقدی دونوں الگ الگ زکاۃ میں دینا چاہتا ہے تو دونوں کا چالیسواں حصہ زکاۃ میں دے دے ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201682
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن