بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنا


سوال

 کیا ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے؟

جواب

ہر رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا سنت ہے اور سورہ فاتحہ کے بعد جب کوئی سورہ یا رکوع یا آیت پڑھتےہیں تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا سنت تو نہیں ہے، لیکن مستحسن ہے   یعنی پڑھ لے تو اچھا ہے اور نہ پڑھے تو کسی سنت کے بھی خلاف نہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں