بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنت غیرمؤکدہ پڑھنے کا طریقہ


سوال

کیا سُنت غیر موکدہ اور سُنت موکدہ پڑھنے کا طریقہ الگ ہے؟ عصر اور عشاء کی سُنت کس طرح پڑھی جاتی ہیں؟

جواب

سنت مؤکدہ،سنت غیرمؤکدہ،نفل اوروترکی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانالازمی ہے۔جبکہ فرض نمازکی صرف پہلی دورکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملائی جاتی ہے۔

البتہ سنت غیرمؤکدہ اورنفل نمازمیں (چاررکعات ایک ساتھ پڑھی جائیں تو)تیسری رکعت کوثناء اورتعوذسے شروع کرنااورپہلے قعدہ میں تشہدکے ساتھ درود شریف بھی پڑھناافضل ہے۔اگرکوئی شخص صرف تشہدپراکتفاکرے اور تیسری رکعت میں ثناء اورتعوذنہ پڑھے تب بھی کوئی حرج نہیں۔(آپ کے مسائل اور ان کاحل3/397،ط:لدھیانوی)


فتوی نمبر : 143711200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں