بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سری نمازوں میں مقتدی ثناء کب تک پڑھ سکتا ہے؟


سوال

جماعت کی نماز میں تکبیر اولیٰ کے بعد مقتدی کا ثناء پڑھنے کے دوران امام کی تلاوت شروع کر دینے پرمقتدی کےخاموش ہو جانے کے حوالہ سے یہ سوال ہے کہ جہری نماز میں تو یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ امام نے کب تلاوت شروع کی لہذا مقتدی نے اگر ثناء مکمل نہ کی ہو تو وہ ثناء مکمل  کیے بغیر ہی خاموش ہو جاتا ہے یا ہو جانا  چاہیے، مگر سِرّی نماز میں کیا کیا جائے؟  اس مسئلہ میں سِرّی نماز میں تکبیر اولیٰ سے شامل ہونے کے بعد ثناء مکمل کرنے کے  لیے تین طرح کی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہیں:

1- مقتدی کو امام کا معلوم ہو کہ امام تکبیر اولیٰ کے بعد تلاوت شروع کرنے میں اتنا وقت لیتا ہے کہ میں آرام سے ثناء مکمل کر لیتا ہوں۔

2- مقتدی کو امام کا معلوم ہو کہ امام تکبیر اولیٰ کے بعد تلاوت شروع کرنے میں اتنا وقت نہیں دیتا کہ میں ثناء مکمل کرسکوں۔

3- مقتدی کو امام کا معلوم نہ ہو کہ امام تکبیر اولیٰ کے بعد تلاوت شروع کرنے میں کتنا وقت لیتا ہے؟

جواب

سری نماز  میں  جب بھی قیام کی حالت میں  مقتدی امام کے ساتھ نماز میں شامل ہو جائے اس وقت ثناء پڑھ لے، خواہ امام نے قراءت شروع کی ہو یا نہ کی ہو اور چاہے مقتدی کو امام کی قراءت شروع کرنے کا علم ہو یا نہ ہو، نیز  یہ حکم صرف پہلی رکعت کے  لیے نہیں، بلکہ دوسری اور تیسری رکعت میں بھی  یہ  ہی حکم ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 91):

"(الفصل السابع في المسبوق واللاحق) المسبوق من لم يدرك الركعة الأولى مع الإمام وله أحكام كثيرة، كذا في البحر الرائق.
(منها) أنه إذا أدرك الإمام في القراءة في الركعة التي يجهر فيها لايأتي بالثناء، كذا في الخلاصة، هو الصحيح، كذا في التجنيس، وهو الأصح، هكذا في الوجيز للكردري، سواء كان قريبًا أو بعيدًا أو لا يسمع لصممه، هكذا في الخلاصة، فإذا قام إلى قضاء ما سبق يأتي بالثناء ويتعوذ للقراءة، كذا في فتاوى قاضي خان والخلاصة والظهيرية،
وفي صلاة المخافتة يأتي به، هكذا في الخلاصة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200290

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں