سر پر مہندی لگی ہو چاہے تازہ ہو یا خشک اس پر مسح کا کیا حکم ہے ؟
اگر سر پر لگی ہوئی مہندی جسم دار اور جمی ہوئی ہو اور اسے دھویا نہیں گیاتو اس پر مسح کرنے سے مسح درست نہیں ہوگا،کیوں کہ جمی ہوئی مہندی بالوں تک پانی کی تری پہنچنے سے مانع ہے،البتہ اگر مہندی تازہ ہو اور پانی کی تری بالوں تک پہنچ جائے یا صرف مہندی کا رنگ لگا رہ گیا ہو تو اس پر مسح کرنا درست ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200677
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن