سانپ کا گوشت مسلمانوں کے لیے حرام ہے یا مکروہ ہے؟
سانپ کا گوشت حرام ہے؛ کیوں کہ خبائث میں داخل ہے اورحدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسےماردینے کا حکم دیاہے اور اس پر اجروثواب بھی ذکر فرمایاہے۔(طبرانی ، مجمع الزوائد،الجامع لاحکام القرآن)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143902200022
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن