بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سالی کو شہوت سے ہاتھ لگانے سے نکاح پر اثر پڑتا ہے یا نہیں؟


سوال

زید شادی شدہ ہے اور اس نے شہوت سے اپنے سالی کو چھو لیا ، شرم گاہ کو نہ دیکھا اور نہ چھو ا، اب زیدبہت پریشان ہے کہ اس کی منکوحہ اس کے لیے کیسی ہے؟ زید اپنی ندامت پراستغفار مسلسل جاری رکھا ہے؟

جواب

زید کا اپنی سالی کو شہوت سے چھوناحرام  فعل ہے، لہذا زید پر لازم ہے کہ وہ  اپنے اس فعل پر نادم و پشیمان ہو ، اللہ تعالی کے حضور دل سے معافی مانگے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا پختہ عزم کرے، لیکن اس سے اس کا نکاح نہیں ٹوٹا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 34)
"وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته.
و في الرد: (قوله: وفي الخلاصة إلخ) هذا محترز التقييد بالأصول والفروع وقوله: لا يحرم أي لا تثبت حرمة المصاهرة، فالمعنى: لا تحرم حرمة مؤبدة، وإلا فتحرم إلى انقضاء عدة الموطوءة لو بشبهة قال في البحر: لو وطئ أخت امرأة بشبهة تحرم امرأته ما لم تنقض عدة ذات الشبهة، وفي الدراية عن الكامل لو زنى بإحدى الأختين لا يقرب الأخرى حتى تحيض الأخرى حيضة واستشكله في الفتح ووجهه أنه لا اعتبار لماء الزاني ولذا لو زنت امرأة رجل لم تحرم عليه وجاز له وطؤها عقب الزنا. اهـ."
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں