ساتویں دن سے پہلے عقیقے کا حکم کیا ہے؟
ساتویں دن سے پہلے عقیقہ کرنے کی صورت میں نفسِ عقیقہ کی سنت ادا ہوجائے گی، البتہ مستحب وقت (ساتویں، چودھویں یا اکیسویں دن) میں عقیقہ کرنے کا ثواب نہیں ملے گا۔
فيض الباري شرح البخاري - (7 / 81):
"ثم إن الترمذي أجاز بها إلى يوم إحدى وعشرين. قلتُ: بل يجوز إلى أن يموت".
تنقیح الفتاوی الحامدیة (2/ 233) میں ہے:
"ويسن أن يعق عن نفسه من بلغ ولم يعق عنه". (کتاب الذبائح، مکتبة حامدیة) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200019
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن