اسلام میں سب سے پہلے زکاۃ کس نے ادا کی؟
مسلمانوں پر زکاۃ کی فرضیت کا اجمالی حکم مکہ مکرمہ میں نازل ہوا تھا اور نصاب اور مقدار کی تفصیلات کا بیان ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں ہوا اور زکاۃ کی وصول یابی کا نظام فتح مکہ کے بعد عمل میں آیا۔ باقی متعین طور پر یہ بتانا مشکل ہے کہ اسلام میں سب سے پہلے کس نے زکاۃ ادا کی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200598
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن