بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی نیت سے خریدے گئے کپڑے کا استعمال


سوال

ایک کپڑا کسی مستحق کو زکاۃ دینے کی نیت سے خریدا، مگر اس مستحق نے کپڑا لینے سے انکار کر دیا تو کیا وہ کپڑا اپنے استعمال میں لایا جا سکتا ہے؟

جواب

مذکورہ کپڑا  اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں، مگر جتنی رقم زکاۃ میں واجب ہوچکی ہے اتنی رقم زکاۃ کی مد میں کسی مستحق کو ادا کرنا ضروری ہے، جب تک کسی فقیر کو زکاۃ کی مالیت کا مالک نہیں بنایا زکاۃ ادا نہ ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200299

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں