بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکات سے اسکول فیس دینا


سوال

میں ایک اسکول چلاتاہوں جس کی ماہانہ فیس کافی محدود ہے، لیکن کچھ  بچوں کے والدین کم آمدنی اور تنگ دستی کے باعث فیس ادا کرنے میں مشکلات کا شکار رہتے ہیں, اور اُن پر کافی مہینوں کی فیس واجب الادا ہوجاتی ہے، کیا میں ایسے بچوں کے والدین کو فیس کی ادائیگی کے لیے زکات اور صدقات دے سکتا ہوں؟ 

جواب

جن بچوں کے والدین اسکول کی ماہانہ فیس ادا نہیں کرپاتے اگر وہ زکات کے مستحق ہوں تو  انہیں زکات اور صدقاتِ واجبہ کی رقم دینا جائز ہوگا جسے وصول کرنے کے بعد وہ اپنے بچوں کی اسکول فیس ادا کردیں تو زکات  دینے والوں کی زکات ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144106200753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں