میرے گھر والوں کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا اور 1200 سو روپے مالیت کی چاندی اور 1500 روپے کی رقم موجود ہے، کیا اس پر زکاۃ ہےیا نہیں ؟اگر زکاۃ ہےتو اس کی صورت بیان کردیں!
اس سونے اور چاندی کی مالیت معلوم کرلیں اور پھر اس رقم کو اس میں شامل دیں،تینوں کی مجموعی مالیت کو چالیس سے تقسیم کردیں، حاصلِ جواب ( یعنی کل مال کا ڈھائی فیصد) زکاۃ میں دے دیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908201017
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن