میرا نام اقبال احمد ہے، میں ایک فلیٹ جس کی مارکیٹ value تقریباً 35 لاکھ ہے میں رہائش پذیر ہوں، میرے ساتھ میری اہلیہ اور تین بیٹے بھی رہتے ہیں، جب کہ ایک لڑکا جو کہ شادی شدہ ہے ملک سے باہر رہتا ہے. قرآنِ مجید اور احادیث کی روشنی میں اس جائیداد میں کس کا کتنا حصہ ہے؟
اگر مذکورہ فلیٹ اپنی رقم سےآپ کا خریدا ہوا ہو تو یہ آپ ہی کی ملکیت ہے، آپ کی زندگی میں آپ کی مملوکہ جائیداد میں کسی کا کوئی حق نہیں، البتہ آپ کی وفات کے وقت جو ورثاء ہوں گے، ان میں میراث کے اصول کے مطابق فلیٹ تقسیم ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105201000
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن