بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

زرافہ جانور کا کھانا حلال ہے یا حرام؟


سوال

’’زرافہ‘‘ حلال ہے کہ حرام؟  براہِ کرم دلیل کے ساتھ ذرا وضاحت کریں!

جواب

زرافہ حلال جانوروں میں سے ہے، شرعی طریقہ ذبح یا شکار کرنے  بعد اس کا کھانا حلال ہے۔

الأشباه والنظائر لابن نجيم (ص: 57):
"(ومنها) مسألة الزرافة، مذهب الشافعي رحمه الله القائل بالإباحة " الحل في الكل".
وأما مسألة الزرافة فالمختار عندهم حل أكلها. وقال السيوطي: ولم يذكرها أحد في المالكية، والحنفية وقواعدهم تقتضي حلها، والله أعلم". 
فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144008201186

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں