بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں ہم بستری کرنا


سوال

کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرنے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے؟

جواب

جی ہاں! روزے کی حالت میں ہم بستری کرنے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے، قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔

 روزے کے کفارے میں دومہینے مسلسل روزے رکھے جائیں، اگر بڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے دوماہ مسلسل روزے رکھنے کی طاقت  نہیں ہو تو ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھاناکھلادیاجائے یا ایک مسکین کو متعین کرلیا جائے اور اس کو ساٹھ دن تک دو وقتوں کاکھاناکھلادیاجائے تو کفارہ ادا ہوجائے گا۔ساٹھ مسکینوں کو دووقت کھلانے کے بجائے اگر ساٹھ فطرانے اداکیے جائیں تو بھی درست ہے.فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144008201335

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں