بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں ہمبستری کرنا


سوال

کیا روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کی جا سکتی ہے؟

 

جواب

روزے کی حالت میں ہمبستری کرنا ناجائز اور حرام ہے، اگر رمضان کے روزے کے دوران ہمبستری کی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔ ایک روزے کے کفارے میں  ساٹھ روزے مسلسل رکھنے واجب ہوں گے، اور اگر بیماری وغیرہ کسی شرعی عذر کی بنا پر واقعۃً روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو  دو وقت کھانا کھلانا، یا ساٹھ مسکینوں کو صدقۃ الفطر ادا کرنا ہوگا۔فقط واللہ اعلم

 


فتویٰ نمبر : 143909200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں