روزہ کی حالت میں اگر ناک کے غدود اور الرجی کی وجہ سے ناک سے سانس لینا ممکن نہ ہو تو ناک میں سپرے کر سکتے ہیں؛ تاکہ ناک سے سانس لینے میں آسانی ہو؟ اس سپرے کا کوئی ذائقہ بھی خاص نہیں ہو۔ جب کہ روزہ رکھنا بھی ضروری ہو؟
روزہ کی حالت میں ناک میں دوائی کا اسپرے کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، قضا لازم ہوتی ہے ، کفارہ نہیں ۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 395):
"ولايتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله، إمداد". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144007200284
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن