کیا پانی کے بھاپ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے جب کہ ناک کے ذریعے بھاپ اندر گئی ہو؟
بھاپ لینے کی وجہ سے پانی بخارات میں تبدیل ہو کر ناک کے راستے چوں کہ پیٹ کے اندر چلاجاتا ہے اس وجہ سے روزہ کی حالت میں بھاپ لینے کی اجازت نہیں ہے، اور اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔
''فتاوی شامی'' میں ہے:
''ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي''. (الدر: ٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201354
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن