بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رضاعی چچا کا بھتیجی سے نکاح جائز نہیں


سوال

زید کی کوئی اولاد نہیں، اس نے کسی سے بچی لی، زید  کی بیوی نے ٹیکا لگایا ، جس کی وجہ سے چھاتی میں دودھ آیا اور بچی کو پلایا ، اب کیا زید کے چھوٹے بھائی کا نکاح اس بچی سے ہوسکتا ہے یا نہیں؟ 

جواب

مذکورہ صورت میں دودھ پینے والی بچی زید کی رضاعی بیٹی ہوئی اور زید کا بھائی اس کا رضاعی چچا ہوا، رضاعی چچا کا اپنی بھتیجی سے نکاح جائز نہیں۔ 

قال في الدر:

"(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) رواه الشيخان".

وفي الرد:

"(قوله: أي بسببه) أشار إلى أن من بمعنى باء السببية ط (قوله: ما يحرم من النسب) معناه أن الحرمة بسبب الرضاع معتبرة بحرمة النسب، فشمل زوجة الابن والأب من الرضاع لأنها حرام بسبب النسب فكذا بسبب الرضاع، وهو قول أكثر أهل العلم، كذا في المبسوط، بحر.
وقد استشكل في الفتح الاستدلال على تحريمها بالحديث؛ لأن حرمتها بسبب الصهرية لا النسب، ومحرمات النسب هي السبع المذكورة في آية التحريم، بل قيد الأصلاب فيها يخرج حليلة الأب والابن من الرضاع فيفيد حلها، وتمامه فيه، (قوله: رواه الشيخان) أشار به إلى أنه حديث، لكن فيه تغيير اقتضاه تركيب المتن وهو زيادة الفاء ووضع المضمر موضع الظاهر، وأصله: «يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب» ح وتقدم أنه يجوز رواية الحديث بالمعنى للعارف، على أن المصنف لم يقصد رواية الحديث ط (قوله: يفارق النسب الإرضاع) بنصب النسب ورفع الإرضاع ح ولعله إنما نسبت إليه المفارقة وإن كان مفاعلة من الجانبين؛ لأنه الفرع والنسب هو الأصل المعتبر في التحريم، والمفارقة غالبًا تكون من العارض ط. (الدر مع الرد: ٣/ ٢١٣) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144106200509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں