زید نے اپنے دوست سے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی, زید نے یہ جملہ تین مرتبہ کہا، اس میں شرعی حکم کیا ہے؟
اگرزید نے واقعۃً تین مرتبہ یہ جملہ کہا تو اس کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں اور ان کا نکاح ختم ہوچکا ہے۔اب یہ دونوں آپس میں رجوع نہیں کرسکتے اور بلا حلالہ شرعیہ دوبارہ بطور میاں بیوی کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200627
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن