ایک شخص فوت ہوا اور ورثہ میں دو بیٹے ایک بیوہ، والد اوروالدہ چھوڑے ہیں، ترکہ کیسے تقسیم ہوگا؟
مرحوم کے کل ترکہ کو 48حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جس میں سے 8حصے مرحوم کی والدہ کو ، 8حصے مرحوم کے والد کو ،6حصے مرحوم کی بیوہ کو اور 13،13 حصے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو ملیں گے۔یعنی ہر سوروپے میں سے 16.66روپے مرحوم کی والدہ کو ،16.66روپے مرحوم کے والد کو ،12.5 روپے مرحوم کی بیوہ کو اور27.083روپے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو دیے جائیں گے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908201116
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن