بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح کا ایجاب وقبول کرنا


سوال

ایک مرد نے ایک عورت سے دو عاقل بالغ مسلمان مردوں کے سامنے 3 دفعہ یہ الفاظ بولے کہ:  25 ہزار مہر کے عوض میں تم نے مجھے اپنے نکاح میں قبول کیا، جواب میں عورت نے بولا: قبول کیا ہے، کیا ان الفاظ سے  دونوں کا نکاح ہوگیا؟

 

جواب

    ایک مجلس میں شرعی گواہان کی موجودگی میں  مرد وعورت کے مذکورہ جملے  کہنے سے دونوں کا آپس میں نکاح منعقد ہوگیا ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200521

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں