بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی منڈوانے والے کی اقتدا میں تراویح پڑھنا


سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ایسے شخص کے بارے میں جوصرف رمضان میں تراویح پڑھانے کے لیے داڑھی رکھتا ہے اور رمضان المبارک کے بعد کم کرا دیتا ہے؟

جواب

جو شخص داڑھی منڈواتاہویاشرعی مقدار سے کم داڑھی رکھتاہوایسے شخص  کو امام بنانااور اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔لہذا ایسے افراد جو فقط رمضان کے لیے داڑھی چھوڑ دیتے ہوں اور باقی مہینوں میں داڑھی منڈواتے ہوں ان کی اقتدا میں تراویح پڑھنا درست نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200130

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں