بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی بچہ (نچلے ہونٹ کے نیچے کے بال) کاٹنے کا حکم


سوال

یہ جو نچلے ہونٹ کے نیچے الف سی ہوتی ہے (یعنی بال جسے ڈاڑھی بچہ کہتے ہیں) ان کو کٹوا سکتے ہیں یا ترشوا سکتے ہیں؟

جواب

نیچے ہونٹ سے متصل بال جنہیں عرف میں ’’داڑھی  بچہ‘‘ کہا جاتا ہے، یہ بال بھی داڑھی کے حکم میں داخل ہیں، لہٰذا اس کا رکھنا واجب اور  کاٹنا یا ترشوانا  مکروہِ تحریمی اور ناجائز ہے،اس لیے اس کے کاٹنے سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (16/ 104)

''حدثنا عبد الله بن رجاء حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن وهب أبي جحيفة السوائي قال: رأيت النبي صلى الله عليه وسلم ورأيت بياضاً من تحت شفته السفلى العنفقة ... قوله: (العنفقة) ، بالجر على أنه بدل من: الشفة، ويجوز بالنصب على أن يكون بدلاً من قوله: (بياضاً) . قال ابن سيده في (المخصص) : هي ما بين الذقن وطرف الشفة السفلى، كأن عليها شعر أو لم يكن، وقيل: هو ما كان نبت على الشفة السفلى من الشعر، وقال القزاز: هي تلك الهمزة التي بين الشفة السفلى والذقن، وقال الخليل: هي الشعيرات بينهما، ولذلك يقولون في التحلية: نقي العنفقة، وقال أبو بكر: العنفقة خفة الشيء وقلته، ومنه اشتقاق: العنفقة، فدل هذا على أن العنفقة الشعر، وأنه سمي بذلك لقلته وخفته، وفي هذا الحديث بين موضع البياض والشمط ... واللحية تشمل العنفقة وغيرها''.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 407)

'' نتف الفنبكين بدعة، وهما جانبا العنفقة وهي شعر الشفة السفلى، كذا في الغرائب''.

وكذا في الفتاوى الهندية (5/ 358)

'' وقد ذکر العلماء في اللحیة أثنتي عشرة خصلةً مکروهةً … السابعة: الزیادة فیها والنقص منها بالزیادة في شعر العذار من الصدغین، أو أخذ بعض العذار في حلق الرأس، ونتف جانبي العنفقة وغیر ذلک ''۔ (النووي علی مسلم، کتاب الطهارة، باب خصال الفطرة،۱/۱۲۹) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201659

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں