خواتین کے لیے زیرِ ناف بالوں کے اکھاڑنے کی ترغیب ہے، اگر خاتون خود نہ کرسکے تو کیا اس کے لیے کسی پارلر جاکر ویکس کرایا جاسکتا ہے؟
ستر چھپانا فرض ہے اور کسی کے سامنے بلا ضرورت ستر کھولنا جائز نہیں ہے، اور ویکس کرانا ایسی ضرورت نہیں کہ اس کے لیے ستر کھولنا جائز ہو جائے؛ لہذا زیرِ ناف بالوں کے ویکس کرانے کی غرض سےکسی خاتون کا پارلر جانا جائز نہیں۔ اگر خود اکھاڑنے میں مشکل ہو تو کریم یا پاؤڈر وغیرہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ ا علم
فتوی نمبر : 144004201563
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن