بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حمنہ نام رکھنے کا حکم


سوال

 حمنہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا ترجمہ کیا ہے؟

جواب

''حمنہ'' اچھا نام ہے، امّ المومنین حضرت زینب بنتِ جحش رضی اللہ عنہا کی بہن،  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سالی کا نام تھا،  نیز صحابہ کے ناموں پر نام رکھنے کے لیے محض صحابی کا نام ہونا کافی ہے، اور  یہ  نسبت ہی باعثِ برکت ہے، ان ناموں میں مطلب اور معنیٰ کی طرف نظر کرنے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201926

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں