بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حمل ضائع کرنے کا حکم


سوال

 کتنے دن تک کا حمل ضائع کر سکتے ہیں؟

جواب

حمل جب چار مہینے کا ہوجائے، تو اس میں جان پڑجاتی ہے، اس کے بعد حمل کا ساقط کرنا حرام ہے، جس کی وجہ سے انسانی جان کے قتل کا گناہ ہوتا ہے۔ اس سے پہلے اگر واقعۃً کسی مجبوری وعذر کے تحت حمل ساقط کیا جائے تو جائز ہے، لیکن بغیر عذر کے مکروہ ہے، اوراگر معاشی خوف سے کیا جائے تو  ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200969

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں